پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ، ملک اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی وجہ سے رسوا ہو رہا ہے: وزیر دفاع

پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ، ملک اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی وجہ سے رسوا ہو رہا ہے: وزیر دفاع
سورس: File

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونہیں رہا بلکہ ہوچکاہے۔ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنےوالے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ بتیس سا ل ملک کو رسوا ہوتے دیکھاکبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی بیوروکریسی کے ہاتھوں۔ہمارے ملک میں آئین او رقانون کمپرومائزڈرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے اس حصےمیں احساس ہو اکہ عمر رائیگاں گزری ہے۔۔ ڈیڑھ سال پہلے دہشت گردوں کو کون پاکستان میں دوبارہ  لایا ۔ہم نے ملک کو غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی حملے میں سکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا، سکیورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔

مصنف کے بارے میں