اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نیچے ڈسکہ الیکشن میں 20 پریذائڈنگ افسران کے اغوا اور دھاندلی میں ملوث پنجاب پولیس کے اعلی افسران کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کے ججوں نے انکوائری ختم کر دی ہے اور اب لاہور کے دو ججوں نے پنجاب پولیس کے ایک افسر کے تبادلے کو انا کا مسئلہ بنا لیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ لگتا ہے اعلیٰ عدلیہ پرویز الہی کے لگائے پولیس افسران کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جلد الیکشن کرانا چاہتی ۔
https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1626857196150575105
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے ہاتھ پاؤں باندھ کر عمران خان صاحب آئندہ وفاق میں بھی دو تہائی سے لا کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فارغ یا بے اختیار کرنے کا پلان ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ڈر اس بات کا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس بن کر کچھ ججوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے اور ان کے اعانت کار باجوہ اینڈ کمپنی کا احتساب بھی کرنا ہے۔ جس کا راستہ فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عمل درآمد سے نکلے گا۔