عارف علوی صدر بنیں،عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، ان کا الیکشن کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں: رانا ثنا

عارف علوی صدر بنیں،عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، ان کا الیکشن کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں: رانا ثنا
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں ،عمران خان کے ترجمان نہ بنائیں۔ان کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی تعلق نہیں۔ عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ 

رانا ثنا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمشن کی آئینی ذمہ داری ہے، عارف علوی EC کے آئینی اختیار میں مداخلت کر رہے ہیں۔ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس شریک جرم ہیں، عمران صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

https://twitter.com/RanaSanaullahPK/status/1626984093198974977

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔ صدر کے منصب کی عزت کا پاس کریں، پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے آئینی شکنی کرائی۔  سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا۔ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے۔

مصنف کے بارے میں