سعودی عرب سے 20پاکستانی ڈی پورٹ ، لاہور پہنچ گئے

سعودی عرب سے 20پاکستانی ڈی پورٹ ، لاہور پہنچ گئے

جدہ : سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی  شہریوں سمیت سینکڑوں افراد کو گزشتہ ہفتے سے ان  ممالک بھیجا جا رہاہے ۔ سعودی محکمہ جوازات نے گزشتہ دنوں پکڑے گئے  متعدد پاکستانی شہریوں میں سے  20 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا ہے ،بے دخل کیئے گئے افراد گزشتہ رات لاہور پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 پاکستانی سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

اس پر سعودی حکام نے انھیں پکڑ کر بے دخل کر دیا۔ تمام افراد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچے، ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو چھوڑ دیا۔