بین الاقوامی کمپنی نے سمندر کی لہروں پر تیرتے شہر کوتعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا

بین الاقوامی کمپنی نے سمندر کی لہروں پر تیرتے شہر کوتعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا

فرانس:  انسان کی سوچ کی پرواز  رواں صدی میں عروج پر ہے ۔ روز بروز نت نئے کمالات دکھاتا یہ انسان اب کرنے جا رہا ہے سمندر کی لہروں پر تیرتے شہر کا خوابپورا ،اس کے لیے دنیا کی بڑی کمپنی کا  فرنچ پولی نیشیا کی حکومت معاہدہ طے پا گیا۔ بحر الکاہل کے وسط میں لہروں پر تیرتے شہر کی تعمیر کا کام 2019 میں شروع ہونے کی امید ہے ۔

امریکی کمپنی نے اس پروجیکٹ پر پانچ سال تک ابتدائی کام کے بعد جنوبی بحر الکاہل میں ایک سو اٹھارہ جزائر پر مشتمل فرنچ پولی نیشیا کی حکومت سے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔اس شہر میں سینما، کھیل کا میدان،بچوں کے سکول، مارکیٹیں ، اور شاپنگ مالز ہوں گے ۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیئے شہر کو بارش والے علاقے میں لے جایا جا سکے گا۔