کنگ خان سلمان کی نئی آنے والی فلم میں کردار ادا کریں گے

کنگ خان سلمان کی نئی آنے والی فلم میں کردار ادا کریں گے

ممبئی :اب دونوں خانز نے آپس میں دوستی تو کر لی اور یہ دوستی کو دونوں خانز نے ایوارڈ شو میں شرکت کر کہ یہ ثابت بھی کر دی ہے ۔ اب خبر یہ ہے کہ شاہ رخ سلمان خان کی نئی فلم ”ٹیوب لائٹ “ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اوراس کے بعد دونوں خانزکی دوستی کے چرچے ہونے لگے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کارکرن جوہرنے انہیں اکھٹے کاسٹ کرنے کا ارادہ بھی کیا۔
کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان مرکزی کردارادا کررہے ہیں جب کہ فلم میں شاہ رخ خان ایک جادوگر کا مختصر کردار ادا کریں گے اور یوں دونوں خانز تقریباً 15 سال بعد بڑے پردے پر اکھٹے نظرآئیں گے، فلم اس سال عید پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہدایت کار کبیرخان نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرایک تصویر بھی جاری کی جس میں لکھا گیا کہ ” میرے کرن ارجن آئیں گے، زمین کی چھاتی پھاڑ کے آئیں گے، آسمان کا سینا پھاڑ کر آئیں گے۔یاد رہے سلمان خان اور شاہ رخ خان اس سے قبل فلم ، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے ،کرن ارجن اور ہم تمہارے ہیں صنم میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔