شیخ رشید کو ہڈی ڈال دیتے تو آج وہ ہمارے ساتھ ہوتے ،خواجہ سعد رفیق

شیخ رشید کو ہڈی ڈال دیتے تو آج وہ ہمارے ساتھ ہوتے ،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: پاناما لیکس کی سماعت میں وقفے کے دوران سپریم کورٹ کے باہر خواجہ سعد رفیق خوب گرجے ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق کیس میں سنجیدہ نہیں۔ ان کاایجنڈا صرف جھوٹ بولنا اوربے شمار بولنا ہے ۔عمران خان صبح دوپہر شام میڈیا پر جھوٹ بول کر ایک خاص تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے ۔کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کو متعارف کرانے والے اب سیاست میں ٹمپرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  شیخ رشید کو ہڈی ڈال دیتے تو آج وہ ہمارے ساتھ ہوتے ۔عمران خان کو خواب میں بھی نوازشریف نظرآتے ہیں۔ذاتی بدلہ لینے کیلئے ملکی معیشت کو داؤ پر لگا رہے ہیں،یہ دھرنے دیں گے کارکنوں پر سڑکوں پر خوار کریں گے اور خود چوہے کی طرح گھر میں چھپے بیٹھے رہیں گے لیکن خیبرپختونخوا میں کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا یہ دھرنے دیں گے ،کارکنوں پر سڑکوں پر خوار کریں گے ،خود چوہے کی طرح گھر میں چھپے بیٹھے رہیں گے لیکن کے پی میں کام نہیں کرینگے۔

مصنف کے بارے میں