ایک ہمدرد پاکستانی نے فیصل آباد کی کچی آبادی میں غریب بچوں کے لیے سکول قائم کر دیا

ایک ہمدرد پاکستانی نے فیصل آباد کی کچی آبادی میں غریب بچوں کے لیے سکول قائم کر دیا

فیصل آباد:پاکستانی قوم ان گنت مسائل میں گری ہوئی ہے جیسے غربت،بے روزگاری، کرپشن اور سب سے بڑا جہالت اور کم عملی ہے۔ترقی یافتہ اور ترقی پذیر میں واحد فرق تعلیم ہی ہے۔پاکستان میں تعلیمی شرح56.6%ہے یہ اعداد وشمار عالمی ادارہ یونیسکو نے 2015میں جاری کیے تھے،ان کے مطابق پاکستان کم تعلیم شرح رکھنے والوں میں بھی نچلے درجے پر موجود ہے۔
فیصل آباد میں ایک تعلیم دوست نوجوان نے دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے خود کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ور فیصل آباد کی کچی بستی میں غریب بچوں کے لیے سکول قائم کر دیا۔اس سکول کا افتتا ح گذشتہ مہینے کیا گیا اور اب تک 35بچوں کو کو مفت تعلیم کے علاوہ کھانے، کتابیں، سکول بیگ اور ضروریات زندگی کی بنیادی چیزیں فراہم کی جا رہی ہیں۔اسکے ساتھ بچوں کو سکول میں ہی پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
اس سکول میں بچوںؓ کی تعلیم وتربیت کا مکمل انتظام موجود اور اور ان تمام تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو دوسرے سکولوں میں ہوتی ہیں۔
روئل جو اس سکول کے نوجوان استاد ہیں،انکا ساتھ دینے والوں میں ایک خاتوں استاد فائزہ بھی شامل ہیں اس کے علاوہ بھی دیگر ہمدرد اور تعلیم دوست لوگ سکول میں وقت دینے کو تیار ہیں
اس سکول کے نہ تودروازے ہیں نہ کوئی چوکیدار اور کسی بھی طرح کی کوئی سہولت نہ انکو کسی ادارے کی طرف سے چندہ فراہم کیا جاتا ہے،ہاں اگر ہے تو ہے انسان دوست اور تعلیم دوست رویہ جو کسی زیور سے کم نہیں ۔