خواجہ آصف نے عمران خان سے زکوة کے پیسوں کا حساب مانگ لیا

خواجہ آصف نے عمران خان سے زکوة کے پیسوں کا حساب مانگ لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر پاناما کا ہنگامہ برپا ہوا تو خواجہ آصف نے عمران خان سے ایک بار پھر زکوة کے پیسوں کا حساب مانگ لیا۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے پلے آخر ہے کیا؟عوام جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا،ان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا،بس عدالت سے مہر لگنا ابھی باقی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بال ٹمپرنگ متعارف کرانے والے اب سیاست میں ٹمپرنگ کر رہے ہیں۔ذاتی بدلہ لینے کیلئے ملکی معیشت کو داو¿ پر لگا رہے ہیں۔ شیخ رشید کو ہڈی ڈال دیتے تو آج وہ ہمارے ساتھ ہوتے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ منی ٹریل کے حوالے سے آج تمام دستاویزات پیش کر دیئے۔ عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے پر بہت جلد معافی مانگنا ہو گی ۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کرکٹ سے جوا کھیلنے کی لت لگی ، جو میچ وہ سڑکوں پر نہیں جیت سکے ،اب جھوٹ بول کر جیتنا چاہتے ہیں۔حکومتی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عمران خان صبح شام میڈیا پر جھوٹ بول کر ایک خاص تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں،سیاستدانوں کی قسمت کے فیصلے عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں۔

پانامہ لیکس کیس: وزیر اعظم کے وکیل کوعدالت کے سخت سوالات کا سامنا،سماعت کل تک ملتوی

مصنف کے بارے میں