سپریم کورٹ کے باہر پاناما کا ہنگامہ : کپتان نے وزیراعظم کی تلاشی کو قوم کی جیت قرار دیدیا

سپریم کورٹ کے باہر پاناما کا ہنگامہ : کپتان نے وزیراعظم کی تلاشی کو قوم کی جیت قرار دیدیا

اسلام آباد: عمران خان نے شریف خاندان پر جعلی دستاویزات تیار کرنے کا الزام دھر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تلاشی قوم کی جیت ہے ،کرپشن پر قابو نہ پایا تو ملک مزید مقروض ہو جائے گا۔آج عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ۔ پاکستان میں باپ اپنی اولاد کو تحائف دیتا ہے لیکن شریف خاندان کے ہاں معاملہ الٹ ہے۔

پانامہ لیکس کیس: وزیر اعظم کے وکیل کوعدالت کے سخت سوالات کا سامنا،سماعت کل تک ملتوی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شریف خاندان پر جعلی دستاویزات تیار کرنے کا الزام دھر دیا،ان کا کہنا تھا کہ کہ آج عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں، پاکستان میں باپ اپنی اولاد کو تحائف دیتا ہے لیکن شریف خاندان کے ہاں معاملہ الٹ ہے، کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک مزید مقروض ہو جائے گا۔
ایک صحافی کے سوال پر عمران خان چلتے چلتے رکے اور کرارا تبصرہ بھی کر گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف ڈیووس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کیلئے دعوت نامہ بھیجا جانا چا ہئے۔

خواجہ آصف نے عمران خان سے زکوة کے پیسوں کا حساب مانگ لیا
اس سے قبل فواد چودھری نے بھی خوب گرجے، ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز عجب کرپشن کی غضب داستان ہے،،پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،عمران خان نے وزیراعظم کو ڈیووس نہ جانے کا مشورہ بھی دیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں