لاہور ہائیکورٹ ،جنس تبدیلی سے متعلق مقامی خاتون کی رٹ درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ ،جنس تبدیلی سے متعلق مقامی خاتون کی رٹ درخواست خارج

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے جنس تبدیلی سے متعلق مقامی خاتون عائشہ شفیق کی رٹ درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ متاثرہ لڑکی بالغ ہے وہ جنس تبدیلی کے بارے خود درخواست دائر کرے۔ والدہ کی درخواست پر عدالت ایسا حکم جارینہیں کرسکتی۔ عدالت عالیہ کے روبرو عائشہ شفیق کی والدہ نے رٹ درخواست دائر کررکھی تھی کہ اس کی24سالہ بیٹی کو گائنی کے مسائل پیدا ہورہے ہیں مگر ڈاکٹر اس کا جنس تبدیلی سے متعلق آپریشن کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

لہٰذا عدالت ڈاکٹروں کو اس کی بیٹی کا جنس تبدیلی آپریشن کا حکم دے۔ فاضل عدالت نے عائشہ کی والدہ کی رٹ خارج کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کودرخواست کرنے کی ہدایت کردی۔