عامر خان کی فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد برطانیہ کی معروف شخصیات میں تشویش کی لہر

عامر خان کی فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد برطانیہ کی معروف شخصیات میں تشویش کی لہر

لندن: گزشتہ دنوں معروف برطانوی باکسر عامر خان کی ایک معروف ماڈل کے ساتھ لیک ہونے والی نازیبا ویڈیو کے بعد برطانیہ کی معروف شخصیات میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ان شخصیات میں کھیلوں سے لیکر شو بز کے کئی معروف اداکار شامل ہیں ۔ برطانیہ کے معروف فٹ بالر ، بی بی سی پریزنٹر، اور ایکس فیکٹر کے سٹار اداکار نے عامر خان کی ویڈیو کے بعد خدشات کا اظہار کیاہے کہ کہیں اس کی ویڈیو بھی لیک نہ ہو جائے ۔نازیبا ویڈیو لیک کرنے والی ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق ان کے پاس متعدد معروف شخصیات کی فحش ویڈیوز پڑی ہیں ۔

انگریزی اخبار ڈیلی آن لائن کے ایڈیٹر کا کہناہے کہ عامر خان کی ٹیپ کے بعد معروف شخصیات خدشات کا شکار ہے ۔ان افراد سے ممکنہ طور پر معروف ماڈل بن کر رابطہ کیا جاتا تھااور اسکے بعد ان کی مبینہ ویڈیو بھی بنائی جاتی تھی ۔ 

معروف شخصیات نے اس ضمن میں ابھی تک کوئی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا تاہم انہیں ڈر ہے کہ مستقبل میں ویب سائٹ پر ان کی ویڈیوز اپلوڈ نہ ہو جائیں۔