آرمی چیف سے وزیر اعظم آزاد کشمیرکی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال ,دیگر معاملات پر تبا دلہ خیال

 آرمی چیف سے وزیر اعظم آزاد کشمیرکی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال ,دیگر معاملات پر تبا دلہ خیال

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر طر ح کے خطرات کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور ان سے نمٹے کی صلاحیت رکھتی ہے ، آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یہ بات آرمی چیف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فار وق حیدر خان سے گفتگو کے دورا ن کہی جنھوں نےآج جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں کنٹرول لائن کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو یہ یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ان کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس موقع پر وزیراعظم ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال اور ریاست میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا انہوں نے ریاست کی ترقی خاص کر تعلیم اور انفرسٹریکچر کے شعبوں میں پاک آرمی کے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

b31b1ebe23ed67f7d491f4b3e703c45a

مصنف کے بارے میں