کترینہ کیسے رنبیر اور ادتیا کے درمیان آ کھڑی ہوئی، آخر ماجرا کیا ہے ؟

کترینہ کیسے رنبیر اور ادتیا کے درمیان آ کھڑی ہوئی، آخر ماجرا کیا ہے ؟

آج کل کترینہ کیف کی ادتیا رائے کپور کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی رنبیر کپور کوایک آنکھ بھی نہیں بھا رہی. سننے میں آیا ہے کہ رنبیر کو کترینہ اور ادتیا کا یہ دوستانہ قطعا پسند نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق رنبیر کو یہ بات کافی ناگوار گزری ہے کہ ادتیا اس کی بجائے کترینہ کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ کیونکہ ادتیا نے حال ہی میں رنبیر کے گھر پر رکھی گئی ایک پارٹی میں صرف کترینہ کیساتھ کچھ لمحات گزارنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ اسی طرح ادتیا ایک فٹ میچ کی پریکٹس سے بھی غائب ہو گئے تھے جہاں وہ رنبیر کیساتھ باقاعدگی سے جاتے ہیں۔
اوران دونوں کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کی وجہ صرف اور صرف کترینہ کیف ہے۔ اور آج کل یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ادتیا اور کترینہ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں مگر خود کو اچھے دوست قرار دیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں