اسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان پر الزام لگانے والے غلط ہیں، کیمرون منٹر

اسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان پر الزام لگانے والے غلط ہیں، کیمرون منٹر

ڈیووس: اسامہ  بن لادن کے  حوالے سے پاکستان پر الزام لگانے والے غلط ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سابق امریکی سفیرکا پاکستان کے سابق جنرل (ر) راحیل شریف کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیے میں کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا، اسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان پرالزام لگانے والے غلط ہیں جس کے باعث پاکستان اورامریکا کے تعلقات کو بھی بہت نقصان پہنچا. 
پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تعلقات میں بہتری کی بہت کوشش کی اوران کوششوں کے اب نتائج سامنے بھی آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمیں مثبت تعلق رکھنے ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بد اعتمادی کی فضا دور کی جاسکتی ہے جب کہ سابق امریکی سفیر  کیمرون منٹرنے جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان آرمی نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کیے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی حکومت خطے سے دہشتگردی کےخاتمے کے لیے سنجیدہ ہے ۔