ایک ارب 235 ملین افراد نے سیاحت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔۔!!

ایک ارب 235 ملین افراد نے سیاحت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔۔!!

نیو یارک: اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم نے سیاحتی شعبے میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوتے ہوئے گزشتہ برس ایک ارب 235 ملین افراد کے سیر و سیاحت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی ٹورزم تنظیم کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2016  میں دنیا بھر میں سیر و سیاحت کرنے والے افراد کی تعداد ایک برس قبل کے مقابلے میں 46 ملین اضافے کے ساتھ ایک ارب 23 کروڑ50 لاکھ تک پہنچ گئی۔

عالمی سیاحتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل طالب رفائی نے کہا کہ 2009 کے بعد شعبہ سیاحت نے حالیہ سات برسوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں سیاحوں کی تعداد میں 4 فیصد کی کمی اور دنیا کے باقی تمام تر علاقوں میں اضافے ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں