امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے

: امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جنہیں دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے ہیں۔

 امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے

ہیرسبرگ: امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جنہیں دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے ہیں۔

پینسلوانیہ کے سالانہ فارم شو میں ایک حصہ مکھن کی مجسمہ سازی کے لئے مختص تھا جہاں فنکاروں نے خوبصورت اور تفصیلی مجسمے بنائے۔ اس میں گوالوں اور مصوروں نے مشترکہ طور پر دیہات کا ماحول تخلیق کیا تھا۔

مجموعی طور پر نصف ٹن مکھن سے کھیتوں کا ایک ماحول بنایا گیا جس میں پہاڑ، میدان اور جانور بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس مقابلے میں شامل ہونے کے لیے فلاڈیلفیا کے ماہر مجسمہ ساز بلائے گئے تھے جنہوں نے پہلے دھاتی فریم بنائے اوراس کے بعد ان پر مکھن لگایا جب کہ مجموعی طور پرمصوروں نے مل کر پینسلوانیہ کا منظرنامہ تخلیق کیا۔

اس نمائش میں امریکا کے طول و عرض سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اورفنکاروں کے حیرت انگیز کام کی خوب تعریف بھی کی۔