ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سے شدید مایوس کیوں ہو گئیں ۔۔۔!!!

 ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سے شدید مایوس کیوں ہو گئیں ۔۔۔!!!

لاہور :  اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی بالی ووڈفلم ”رئیس“ کی تشہیر کا حصہ نہ بننے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
نجی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی فلم کی تشہیر کا حصہ نہ بننے پر مایوس ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ”بلاشبہ میں برا محسوس کر رہی ہوں ، جب آپ کسی بھی کام میں اپنی سخت محنت شامل کرتے ہیں تو آپ اس پر بہترین نتائج کیلئے پر امید ہوتے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم کو انتہائی ”خاص “ قرار دیا "۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہر کام کو بھرپور محنت, لگن اور جذبے سے سر انجام دیتی ہیں مگر ”رئیس“ ان کے لئے بہت” خاص “ ہے۔ واضح رہے کہ ”رئیس“ 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ہریتک روشن کی فلم ”کابل “بھی اسی دن ریلز ہو گی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کعائد کر دی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں