اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خطرناک حادثے کے بعد سیٹ پر واپسی۔۔۔! !!

لاہور : بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ہفتے امریکی ٹی وی شو ”قوانٹیکو“ کے سیٹ پر حادثے کا شکار بننے کے بعد دوبارہ اپنے کام آغاز کر دیا۔ ان کے نمائندہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہیڈ انجری کے بعد پیر کے روز اپنے کام پر واپس آگئی ہیں۔
نمائندے کا کہنا تھا کے وہ اب تک زخموں کی وجہ سے سخت تکلیف میں مبتلا ہیں مگر وہ آئے روز مزید مضبوط ہو رہی ہیں اور اپنے کام پر واپسی کے بعد بہت خوش ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ گزشتہ ہفتے امریکی ٹی وی شو کے سیٹ میں شوٹنگ کے دوران بری طرح گرنے کے باعث ہیڈ انجری کا شکار ہو گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں