وزیر اعظم کی سوئس صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا

وزیر اعظم کی سوئس صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا

ڈیووس:  عالمی قتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور سوئس کنفڈریشن کی صدر ڈورس لیوتھارڈ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی اور جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔اس موقع پر سوئس صدر ڈورس لیوتھارڈ کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان میں معاشی ترقی پر خوشی ہے۔

صدر سوئس کنفڈریشن ڈورس لیوتھارڈ نے کہا کہ پاکستان میں سازگار ماحول کے باعث سوئس کمپنیاں کام کرنے کے لئے تیار ہیں.  30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے.  یقین ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی طلبا کو پوسٹ گریجوایٹ وظائف دینے پر سوئس حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے سوئٹزرلینڈ کا غیرامتیازی طریقہ کار قابل تعریف ہے، یقین ہے کہ سوئٹزرلینڈ این ایس جی کے حوالے سے اپنے اصولی مقف پر قائم رہے گا۔انہوں نے مقبو ضہ کشمیر کی صورتحال بارے سوئس صدر کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال پر تشویش ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے، برہان وانی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا.