کیا آپ 20 ہزار روپے کا ڈوئل کیمرہ فون لینا پسند کریں گے؟

 کیا آپ 20 ہزار روپے کا ڈوئل کیمرہ فون لینا پسند کریں گے؟

بیجنگ : کیا آپ 20 ہزار روپے کا ڈوئل کیمرہ فون لینا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو ”زی ٹی ای“ نامی کمپنی کا ہائی آئی سمارٹ فون آپ کا انتخاب بن سکتا ہے۔ چین کی کمپنی زی ٹی ای نے اپنا نیا سمارٹ فون ہاک آئی پیش کیا ہے جس کے لیے وہ کراﺅڈ سورس سائٹ پر فنڈز جمع کررہی ہے۔

تاہم 20 ہزار روپے کے لگ بھگ قیمت میں یہ کافی بہترین ڈیوائس لگتی ہے، کم از کم اس کے فیچرز سے تو یہی احساس ہوتا ہے۔ سنیپ ڈراگون 625 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج جس میں میموری کارڈ سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ 5.5 انچ کی 1080pسکرین جیسے فیچرز اس کا حصہ ہیں۔ مگر اس کی خاص بات بیک پر دو کیمروں کی موجودگی ہے جن میں ایک 12 میگا پکسل جبکہ دوسرا 13میگا پکسل سنسر دیا گیا ہے جو کہ آئی فون سیون پلس جیسی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں فنگر پرنٹ ریڈر، این ایف سی اور آٹھ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی ہے۔ کک سٹارٹر سائٹ پر 199 ڈالر کے عوض اس فون کو خریدا جاسکتا ہے جو کہ باضابطہ طور پر رواں سال کسی وقت فروخت کےلئے پیش کیا جائے گا اور اس وقت یہ قیمت زیادہ ہوگی۔ کمپنی کو توقع ہے کہ وہ کک سٹارٹر پر اسے فروخت کر کے طے کردہ ہدف کے مطابق فنڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے گی۔

مصنف کے بارے میں