رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل نے دھوم مچادی

کراچی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل حماد شعیب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل نے دھوم مچادی

کراچی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل حماد شعیب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں جس میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ بھی شامل ہے جب کہ نوجوان اداکار ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے معاشقے اور ساتھی اداکاروں کی پیروڈی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں لیکن اب بالی ووڈ اسٹار کےپاکستانی ہم شکل نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کے ہم شکل پاکستانی نوجوان حماد شعیب کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے جب کہ فیصل آباد کے رہائشی نوجوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اور اصلی رنویر کو پہچاننا انتہائی مشکل بلکہ نا ممکن ہے ۔

حماد شعیب شکل وصورت اورہیر اسٹائل رنویر سنگھ سے بالکل مشابہت رکھتا ہے اور خود کو بھارتی اداکار کا بڑا مداح بھی قرار دیا ہے۔