عامر خان ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنا کیوں پسند نہیں کرتے دلچسپ وجہ سامنے آ گئی۔۔!!!

عامر خان ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنا کیوں پسند نہیں کرتے دلچسپ وجہ سامنے آ گئی۔۔!!!

نئی دہلی: بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں لیکن اگر بین الاقوامی سطح پر کوئی دلچسپ پراجیکٹ ہوگا تو وہ ضرور شامل ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں امریکہ جانے اور وہاں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، وہ صرف بھارتی فلموں میں کام کرینگے، گزشتہ 26سالوں سے ان کا بھارتی عوام کے ساتھ گہرا رشتہ ہے  اور وہ ان کے لئے کام کرنے کو زیادہ ترجیح دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ عالمی ناظرین کو محظوظ کرنا ایک برا آئیڈیا ہے اس کی صرف یہی وجہ ہے کہ انہیں کوئی دلچسپی نہیں اور بین الاقوامی فلموں میں کام کرنا ان کے کیرئیر گراف میں شامل نہیں۔

مصنف کے بارے میں