فلم ”دھوم 4“ میں ویلن کون ہو گا : سلمان خان یا شاہ رخ؟

فلم ”دھوم 4“ میں ویلن کون ہو گا : سلمان خان یا شاہ رخ؟

ممبئی : بالی وڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا اپنی سپرہٹ فلم ”دھوم“ کا چوتھا سیکوئل بنانے والے ہیں۔ دھوم سیریز کی فلموں میں ویلن کا کردار اہم ہوتا ہے۔

فلم”دھوم“ میں اداکار جان ابراہم، فلم” دھوم 2 “میں ہریتک روشن اور ”دھوم 3“ میں عامر خان نے ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ ایسی خبرہے کہ فلم” دھوم 4 “میں سلمان خان یا شاہ رخ ویلن کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری اس بار خود آدتیہ چوپڑا کریں گے۔

اس سے پہلے دھوم سیریز کی فلموں کی ہدایت آدتیہ چوپڑا نے نہیں کی تھی۔ حال ہی میں آدتیہ نے بے فکرے سے ہدایتکاری کے میدان میں آٹھ سال بعد واپسی کی ہے۔

آدتیہ بطور ہدایتکار اس سے پہلے شاہ رخ کو فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“،محبتیں ،رب نے بنادی جوڑی جیسی تین کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں