ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے ایپس کی قیمتیں بڑھا دیں

ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے ایپس کی قیمتیں بڑھا دیں

لندن : ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے اپنی ایپس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پائونڈ کی گرتی ہوئی قدر کے پیش نظر امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے اپنی ایپس کی قیمتیں پچیس فیصد تک بڑھا دی ہیں۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے اعلان سے اب تک پائونڈ کی قدر مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ایپل ایپس کے برطانوی صارفین صفر اعشاریہ اناسی پائونڈ کے بجائے صفر اعشاریہ ننانوے پائونڈز ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایپل کے امریکی صارفین ان ایپس کے عوض صفر اعشاریہ ننانوے ڈالر ادا کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں