ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم ”کمانڈو 2 “ کا پوسٹر منظر عام پر آگیا

ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم ”کمانڈو 2 “ کا پوسٹر منظر عام پر آگیا

ممبئی: بالی ووڈ ایکشن فلم ”کمانڈو “کے سیکول ”کمانڈو 2“کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا گیا ہے۔ اس فلم میں مرکزی ہیرو ودیوت جموال ساتھی اداکاروں ادھاشرما، عشا گپتا اور فرحاد کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پوسٹر اداکار ودیوت جموال نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے شائع کیا اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی دیا گیا جو کہ اس پیغام پر مشتمل تھا کہ سچ تلاش کرنا ایک کمانڈو کی پہلی ترجیح ہے۔

فلم کے پہلے پوسٹر میں اداکار ودیوت جموال کو دکھایا گیا ہے جس میں ان کی آنکھوں کو ڈالرز کے پیچھے چھپایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ”کمانڈو 2 “ رواں سال 3 مارچ کو ریلز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں