عالیہ بھٹ کا کرینہ کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کاخوبصورت انداز

عالیہ بھٹ کا کرینہ کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کاخوبصورت انداز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 62 ویں فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب کے دوران انتہائی خوبصورت انداز میں اپنی سنیئر ساتھی اداکارہ کرینہ کپور کو خراج تحسین پیش کیا۔

عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور نے گزشتہ سال ریلز ہونیوالی منشیات پر مبنی فلم ”اُڑتا پنجاب“ میں ایک ساتھ کام کیا اور اسی فلم کی بدولت عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے ساتھی اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کے دوران فلم ”جب وی میٹ“ میں پہنے جانیوالے کرینہ کپور کے خوبصورت لباس کی نقل کی۔

مصنف کے بارے میں