ڈی جی آئی ایس پی آر سے نجم سیٹھی کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سے نجم سیٹھی کی ملاقات

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے ،جس میں نجم سیٹھی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لئے دلچسپی اور تعاون پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔


ملاقات میں میجر جنر ل آصف غفور نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کےلئے پی سی بی کی کوششوں کو سراہا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے خاص طور پر میران شاہ میں کرکٹ میچ کروانے پر پی سی بی کی جانب سے رہنمائی کی تعریف کی۔