افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے:امریکی مندوب نکی ہیلی

افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے:امریکی مندوب نکی ہیلی

نیویارک:اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان سمجھتاہے پاکستان، افغانستان کے امن کی پیشکش کی حمایت نہیں کرتا،طالبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ افغان حکام کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے۔افغان حکام نے مفاہمتی عمل میں اتفاق رائے کیلئے پاکستان پردبائوبڑھانے کا کہا اور پاکستان سے متعلق رویہ تبدیل کرنے پر بھی زوردیا گیا۔

اسی حوالے سے نکی ہیلی سمیت سلامتی کونسل کے خصوصی وفد نے افغانستان کا2دوزہ دورہ کیاتھا۔واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کو پناہ دینے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے الزام کے بعد پاکستان کی سکیورٹی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی کشیدہ صورتحال پائی جاتی ہے۔