کویت میں مقیم غیر ملکی 3وزارتوں میں باقی رہیں گے

کویت میں مقیم غیر ملکی 3وزارتوں میں باقی رہیں گے

"نیو نیوز تازہ ترین "

کویت: کویت میں مقیم غیر ملکی 3وزارتوں میں باقی رہیں گے۔محکمہ سول سروس نے پارلیمانی کمیٹی کوآگاہ کیا ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں غیر ملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کی بھرتی کی شرح 90فیصد تک رہے گی تاہم وزارت صحت، وزارت تربیت اور وزارت اوقاف واسلامی امور میں غیر ملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کے دن کویت کے سرکاری اداروں میں غیرملکی کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی تھیں۔ جس میں غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کا کام اپریل 2018سے شروع کرنےاور مارچ2019ءتک سرکاری اداروں میں کویتی شہریوں کی مطلوبہ شرح کا  ہدف حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

مقامی اخبار الانباءنے وزارت خزانہ نے تمام سرکاری محکموں اوراداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پاس کام کرنے والے غیرملکیوں کی فہرست تیار کرلی جائے۔ فہرست میں شامل غیرملکیوں کو سال رواں کے دوران فارغ کرکے ان کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔