افریقی ملک میں ممتاز سعودی عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

افریقی ملک میں ممتاز سعودی عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کروانی:سعودی عرب کے ممتاز عالم دین کو افریقی ملک گنی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق گنی کے شہر کروانی میں کانکان کے مقام پر سعودی عرب کے عالم دین الشیخ عبدالعزیز بن صالح التویجری کو مغربی افریقہ مسلمان اکثریت والے ملک گنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیاجبکہ اس افسوسناک واقعے کی سکیورٹی اور طبی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عالم دین کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ ایک مقامی شہری کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جارہے تھے ،ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں جو ان کی موت کی وجہ ثابت ہوئیں جبکہ موٹر سائیکل سوار دوسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں کانکان کے صوبائی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔