کمر کس لیں،آج دھماکہ خیز پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کروں گا،عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

کمر کس لیں،آج دھماکہ خیز پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کروں گا،عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ جاری کردیا ہے۔

کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا ایک مرتبہ پھر سہارا لیتے ہوئے اپنے دفاع میں پیغام جاری کیا کہ کمر کس لیں،دوپہر کو دھماکہ خیز پریس کانفرنس کروں کے ذریعے اہم انکشافات کروں گا۔

dad7f62a0293cbb8054e02ee9e5efcf2

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرر، ٹیکس چور اور اثاثے چھپانے والے کو پارٹی سربراہ بننے کا اختیار دینے والی پارلیمنٹ کے لئے ”لعنت“ چھوٹا لفظ ہے،کسی کو  میری بات سے اتفاق  نہیں ہے تو عوامی رائےجان لیں،میں ضمانت دیتا ہوں زیادہ تر لوگ پارلیمنٹ کی مذمت کریں گے۔

63e777b79f9518181566494d73463687

خیال رہے کہ مال روڈ جلسے میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں ، اور شیخ رشید نے جو آئیڈیا دیا میں اس پر پارٹی راہنماﺅں سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کیا کہ وہ مردان جائیں وہاں کی پولیس پر تنقید کریں ، عوام انہیں گندے انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔