ایئر پورٹ پر 'ذلت آمیز' برتاؤ پر اداکارہ صبا قمر پھٹ پڑیں

ایئر پورٹ پر 'ذلت آمیز' برتاؤ پر اداکارہ صبا قمر پھٹ پڑیں

لاہور: صبا قمر نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ کی کچھ یادیں بھی شیئر کیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والے برتاؤ کی تلخ حقیقت کے بارے میں بھی بات کی۔صبا قمر کا کہنا تھا جب ہم کسی دوسرے ملک جاتے ہیں اور وہاں ہماری جس طرح چیکنگ ہوتی ہے وہ میں بتا نہیں سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں فلم ’ہندی میڈیم کی شوٹنگ کے لیے جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی جا رہی تھی تو ایئرپورٹ پر فلم کی بھارتی ٹیم کلیئر ہو گئی۔ سب چلے گئے لیکن مجھے روک دیا گیا صرف اس لیے کہ میرے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا۔ میری اس طرح چیکنگ کی گئی کہ مجھے شرمندگی محسوس ہوئی۔ اس کے علاوہ میرا انٹرویو بھی لیا گیا مجھے اس وقت بے حد ذلت کا احساس ہوا۔


صبا قمر کا کہنا تھا کہ 'اس وقت مجھے احساس ہوا کہ یہ ہماری عزت ہے، ہم اس دنیا میں کہاں کھڑے ہیں؟‘

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں