عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قرار داد مذمت مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمان نے پیش کی تھی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ملک کے بیس کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے۔

ایوان عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے لاہور میں پارلیمنٹ کے لئے کہے گئے نازیبا الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کے نظام کے علاوہ کسی اور نظام کی گنجائش نہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی زیرِ قیادت متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں