دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو خواتین پولیو اہلکار جاں بحق

دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو خواتین پولیو اہلکار جاں بحق

کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیس کے بعد پولیو ورکرز دہشتگردوں کے نشانے پر آ گئے ۔ نامعلوم افراد نے  پولیو ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے   2خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع اور دوسری شدید زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

ریسکیو اہلکاورں نے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیں جہاں ضابطے کی کاررروائی کرکے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔