حکومت نے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہےکہ 2014 میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا اور اس دوران مشتعل مظاہری نے پی ٹی وی سمیت پارلیمنٹ پر حملہ کردیا تھا جس پر طاہرالقادری اور عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔