لبنان اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار

لبنان اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار

بیروت: لبنانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف آون نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

بیروت میں مسلح افواج کے سربراہ نے مختلف مختلف ممالک کے لبنان میں فوجی مشنز   پر مشتمل وفد سے ملاقات میں اسرائیل سےخطرات اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف گزشتہ برس سر انجام دیئے گئے، کوہساروں کی صبحٴ نامی آپریشن کے بارے میں آ  گاہی دیتے ہوئے کہا  کہ 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 34 دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا   کہ ہم جنوبی سرحدوں پر اقوام متحدہ کی امن فورس اور اس کی 1701 نمبر قرار داد کے ساتھ روابط کو فروغ دے کر استحکام کے لیے کوشاں ہیں، علاوہ ازیں ہم اسرائیل سے کسی بھی ممکنہ حملے کا  جواب دینے کے لیے  تیار  ہیں۔

مصنف کے بارے میں