نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شعیب ملک کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، ذرائع

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شعیب ملک کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، ذرائع

ولنگٹن : نیوزی لینڈ  کیخلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی ۔شعیب ملک کی جگہ عمر امین کو سرفراز الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔شعیب ملک تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران رن لیتے ہوئے سر پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے عمر امین کو شامل کیا.

 اسپورٹس رپورٹر قادر خواجہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شعیب ملک کیویز کے خلاف آخری ون ڈے نہیں کھیلیں گے.شعیب ملک کی جگہ عمر امین ایکشن میں دکھائی دینگے.ہیڈ کوچ مکی آرتھر کپتان سرفراز احمد اور چیف سیلیکٹر انضمام الحق کی مشاورت سے عمر امین کو کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

فزیو وب سنگھ کے مطابق شعیب ملک تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں لیکن شعیب ملک ابھی مکمل فٹ نہیں کہ ٹیم میں کھیل سکیں.عمر امین کی ولنگٹن میں موجودگی کی وجہ سے انہیں شعیب ملک کی جگہ شامل کیا گیا ہے.

خیال رہے کہ عمر امین پہلے سے ہی نیوزی لینڈ کیخلاف پندرہ ٹیم میں شامل تھے.