پاکستان میں ہائی جیکنگ میں ملوث چار ملزمان کی تصاویر جاری

پاکستان میں ہائی جیکنگ میں ملوث چار ملزمان کی تصاویر جاری

نیویارک:امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پاکستان میں ہائی جیکنگ میں ملوث چار ملزمان کی ڈیجیٹل تصاویر جاری کر دیں ، واقعہ میں دو امریکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پاکستان میں ہائی جیکنگ میں ملوث چار ملزمان کی ڈیجیٹل تصاویر جاری کر دیں ، واقعہ میں دو امریکیوں سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ملزمان 1986 میں پاکستان میں ہوائی جہاز کی ہائی جیکنگ میں ملوث تھے ، ان تصاویر کو کمپیوٹر کی مدد  بہتر بنایا گیا ہے ، ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی تک کھلا ہے اور ایف بی آئی نے سنہ 2000 میں یہ تصاویر حاصل کی تھیں جنھیں کمپیوٹر کی مدد سے اس طرح ٹریٹ کیا گیا۔

ان اشخاص کی گرفتاری کے بارے میں معلومات دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی ہوائی کمپنی پین ایم کی پرواز 73 ممبئی سے فرینکفرٹ جاتے ہوئے کراچی کے ہوائی اڈے پر رکی تھی۔

ان چار مشتبہ افراد کے نام ودود محمد حافظ الترکی، جمال سعید عبدالرحیم، محمد عبداللہ خلیل حسین الرحیال اور محمد احمد المنور ہیں۔ یہ فلسطینی ہیں اور مبینہ طور پر ابوندال تنظیم سے وابستہ ہیں جسے امریکی محکمۂ خارجہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔