بھارت کا چین کے شمالی حصوں تک مار کرنے والے میزائل اگنی فائیو کا تجربہ

بھارت کا چین کے شمالی حصوں تک مار کرنے والے میزائل اگنی فائیو کا تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے آج صبح پانچ ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بین الاقوامی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل سے چین کے اکثر شمالی حصوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

بھارتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ تجربے سے متعین اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں جو اس میزائل کو سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے حوالے کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 17 میٹر لمبے اور 50 ٹن وزنی تین مراحل پر مشتمل میزائل اگنی فائیو کو جمرات کی صبح ریاست اڑیسہ کے ساحل سے فائر کیا گیا۔ میزائل کو فوج کے حوالے کرنے کے لئے اس کے چند مزید تجربات کئے جائیں گے۔اگنی فائیو کا آخری تجربہ 26 دسمبر 2016 کو کیا گیا تھا۔

اس میزائل کو فوج کے حوالے کرنے کے بعد بھارت پانچ سے ساڑے پانچ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل رکھنے والے چند ممالک میں شامل ہو جائے گا۔اتنے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اس وقت صرف امریکا، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے پاس ہیں۔

مصنف کے بارے میں