رشی کپور نے ایک فلم کے گانے میں زنانہ پتلون پہن لی تھی

رشی کپور نے ایک فلم کے گانے میں زنانہ پتلون پہن لی تھی


ممبئی:پاکستان کے حوالے سے اکثر متنازعہ بیانات دینے والے رشی کپور نے ایک فلم کے گانے کے لئے لیڈیز پتلون پہنی تھی


تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں ایک گانے کو فلماتے ہوئے لیڈیز پتلون پہنی تھی۔رشی کپور کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ ہر طرح کے معاملات میں اپنا ردعمل دینے میں ہچکچاتے نہیں ہیں اور اگر کہیں غلطی ہوجائے تو اسے فورا مان بھی لیتے ہیں۔


زبنانہ پتلون پہننے کے پیچھے کہانی کچھ اس طرح ہے کہ موشمی چیٹرجی کے ہمراہ زہریلا انسان فلم کے گانے او ہنسینی کے لئے شوٹنگ کررہے تھے تو اسی دوران فیشن ڈریسرز نے رشی کپور کے پاجاموں میں ایک غیر معمولی چیز کو نوٹ کیا۔ تاہم رشی کپور اس بات سے بے خبر انہی دونوں پتلونوں میں گانے کو شوٹ کرنے میں مصروف رہے۔