ایف سی کی بلوچستان میں بڑی کارروائی ، 8 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

ایف سی کی بلوچستان میں بڑی کارروائی ، 8 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

راولپنڈی : ایف سی بلوچستان کی گلستان ، پشین ، ڈیرہ بگٹی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی ، 8 دہشتگرد گرفتار ، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے متعلق ایف بلوچستان نے گلستان ، پشین ، ڈیرہ بگٹی ، اوچ ، ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا جس میں آئی ای ڈیز ، راکیٹس ، گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد شامل تھا۔