یہ نیا پاکستان نہیں ٗ پرانے پاکستان کے آخری حربے ہیں : دانیال عزیز

یہ نیا پاکستان نہیں ٗ پرانے پاکستان کے آخری حربے ہیں : دانیال عزیز


اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ استعفے پہلے بھی دیئے گئے تھے جس کے بعد روتے رہے کہ ہمارے ٹی اے ڈی اے دیئے جائیں‘ یہ نیا پاکستان نہیں پرانے پاکستان کے آخری حربے ہیں‘ عوام نے ان جماعتوں کی حقیقت سب کے سامنے رکھ دی ہے‘ عمران خان کے دعوے کھوکھلے نکلے ‘ لاہور کے عوام نے ان کو طمانچہ مارا ہے‘ عمران خان نے سپریم کورٹ کے سامنے 18جھوٹ بولے ہیں‘ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کا سیکرٹری جنرل کرپشن پر فارغ ہوا‘ صرف (ن) لیگ ملکی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ کل لاہور میں سیاسی جنازہ دیکھا جو عوام نے پڑھا۔ شام کو جلسہ ہوتا ہے تاکہ بتیاں تیز کرکے میڈیا کے ڈرون کو کرسیان اور جھنڈے بھی لوگوں کی طرح معلوم ہوں۔ عوام نے ان جماعتوں کی حقیقت سب کے سامنے رکھ دی ہے۔ سیف ہاؤس والے اور جن کا ریکارڈ نیب سے غائب ہے وہ بھی کل وہاں آئے ہوئے تھے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے عمران کے دعوے کھوکھلے نکلے۔ لاہور کے عوام نے ان کو طمانچہ مارا ہے۔ عمران سیٹ بیلٹ کی بات کررہے ہیں ان کی تو گاڑی ہی نہیں ہے پہلے چار پہیے تلاش کریں۔ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا سیکرٹری جنرل کرپشن پر فارغ ہوا۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کے آگے سرجھکا دیا ہے آج اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے عمران خان کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ یہ نیا پاکستان نہیں پرانے پاکستان کے آخری حربے ہیں صرف (ن) لیگ ملکی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اکنامک پالیسی پاکستان کو ایکسمت میں لے کر جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک فیصلہ ہوجاتا ہے تو وہ پبلک پراپرٹی بن جاتا ہے ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کہ شفاف نظام کے لئے تگ و دو کریں۔