بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، ایل او سی خلاف ورزیوں پر احتجاج

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، ایل او سی خلاف ورزیوں پر احتجاج

اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج ، ہمسایہ ملک علاقائی امن کیلئے خطرہ بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کے روز اسلام آباد میں طلب کیا اور گزشتہ رات ورکنگ باونڈری کے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فائرنگ سے دو بے گناہ خواتین  شہید جبکہ 3 خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ، دفتر خارجہ نے کہا کہ ضبط و تحمل کی اپیل کے باوجود بھارت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ شہری علاقوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت اور ان کی آواز ان کے حقوق اور قوانین کے منافی ہے ، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں جن کے بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔

بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اس واقعے اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائے ۔