سعودی عرب نے یمن کو 2 ارب ڈالر کی امداد فراہم کر دی

سعودی عرب نے یمن کو 2 ارب ڈالر کی امداد فراہم کر دی


ریاض:سعودی عرب نے یمن کی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لئے 2ارب ڈالر کی امداد یمن کے مرکزی بینک میں جمع کرا دی ہے جس کا مقصد مقامی کرنسی کی قدر کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی حکام نے یمن کے مرکزی بینک میں دو ارب ڈالر کی رقم جمع کرا دی ہے۔ سعودی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس رقم کے نتیجے میں یمن کی معیشت اور یمنی شہریوں کے معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


یاد رہے کہ خانہ جنگی کا شکار یمن شدید مالی بحران کا شکار ہے ، اس سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے یمنی مرکزی بینک میں جمع کرائی گئی مجموعی رقم تین ارب ڈالر ہو گئی ہے۔