سلمان خان نے بگ باس 12 کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا

سلمان خان نے بگ باس 12 کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا


ممبئی:بھارتی ٹیلی وژن کا معروف شو بگ باس 11 کی کامیابی نے پوری ٹیم اور خود سلمان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اسی وجہ سے بگ باس شوکے آخری دن انہوں نے بگ باس 12 کی میزبانی کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بگ باس ایک ایسا ریئلیٹی شو ہے جس کا فرمیٹ ہمیشہ سے کامیاب رہا ہے اور صرف بھارتی بگ باس ہی نہیں بلکہ تامل بگ باس کا پہلا سیزن بھی کافی کامیاب رہا جس کی میزبانی کمل حسن کررہے تھے۔شلپا شندے اور حنا خان کے درمیان بگ باس کا گرینڈ فائنل کھیلا گیا جس کی ونر شلپا شندے قرار پائی جس کی وجہ سے شو کو کافی اچھی رینکنگ فراہم ہوئی۔


بگ باس کرنے کے بعد سلمان خان کے پاس چینل کیلئے دوسرے فارمیٹ بھی ذہن میں ہیں جو وہ چینل کے ساتھ شیئر کرچکے ہیں اور کیونکہ سلمان خان کے بگ باس میں حصہ لینے سے اب تک وہ بگ باس کی ایک ہی ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں تو انہیں ان کے ساتھ نئی ترکیبیں اور فرمیٹ پر تبادلہ خیال کرنے میں اچھا لگتا ہے۔