فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی بیٹی کے سکول کا پہلا دن سوشل میڈیا پر وائرل

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی بیٹی کے سکول کا پہلا دن سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک: بچے کے سکول کا پہلا دن والدین کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، وہ پوری تیاری کیساتھ بچے کو زندگی کے میدان میں اتارتے ہیں اور اس کیلئے فکر مند بھی ہوتے ہیں اسی قسم کا تجربہ فیس بک کے بانی مارک زکر کو کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنی بیٹی کے سکول کے پہلے دن کافی خوش تھے اور اس کو خود کو سکول چھوڑنے کیلئے گئے۔

مارک زکر برگ کا یہ پل کیمرے میں نظر بند کیا گیا جو کہ فیس بک پر وائرل ہوگیا ، 33 سالہ مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں ان کی اہلیہ اور صاحبزادی دکھائی دے رہی ہیں۔

تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ مارک اپنی بیٹی کو سکول بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ جانے کو تیار نہیں۔

تصویر میں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کو بچی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بیٹی کو اسکول بھیجنے کے لئے قائل کر رہے ہیں لیکن وہ رو رہی ہے۔

مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد لائک کرچکے ہیں جب کہ 6 ہزار سے زائد مرتبہ اس تصویر کو ری شیئر کیا جاچکا ہے۔