بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی
کیپشن: بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد مشتاق زخمی ہوا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔