برطانوی شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

برطانوی شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لندن :بکنگھم محل اور پولیس کے مطابقملکہ الزبتھ دوئم کے 97 سالہ شوہر شہزادہ فلپ گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے جس کے دوران شہزادہ فلپ خود زخمی ہونے سے محفوظ رہے تاہم اس حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ 


  پیلس کی خاتو ن ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ ڈیوک کو حادثہ سینڈنگھم اسٹیٹ کے قریب پیش آیا جس کے دوران ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی تاہم ڈیوک زخمی نہیں ہو ئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر شہزادہ فلپ کا ڈاکٹر نے معائنہ کیا جس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ زخمی نہیں ہوئے اور اس حادثہ میں بالکل محفوظ رہے ۔