دپیکا نے مشرقی بیویوں کی طرح رنویر پر پابندیاں لگا دیں

دپیکا نے مشرقی بیویوں کی طرح رنویر پر پابندیاں لگا دیں
دپیکا نے رنویر کے بغیر کھانا کھائے گھر سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون چاہے بالی ووڈ کی کتنی ہی بڑی اداکارہ ہوں لیکن بہر حال وہ ایک روایتی بیوی ہیں اور شادی کے بعد اپنے شوہر رنویر سنگھ پر دیگر شادی شدہ خواتین کی طرح پابندیاں لگائی ہیں۔


دپیکا نے روایتی بیویوں کی طرح رنویر پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ بہت دیر تک گھر سے باہر نہیں رہ سکتے۔ اس کے علاوہ دپیکا نے رنویر کے بغیر کھانا کھائے گھر سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

دپیکا نے رنویر پر تیسری اور سب سے اہم پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی دپیکا کی کال نظر انداز نہیں کریں گے۔